پی ٹی آئی کارکنان کی جانب ایاز صادق کی نا اہلی کی خوشی میں شاندار ریلی پر مبارکباد دیتا ہوں،عزیز خان آفریدی
الیکشن کمیشن کی نا اہلی اور بے ضابطگیوں کے ثابت ہونے کے بعد ان میں ملوث اہلکاروں کو سزائیں کب ملیں گی
پیر 24 اگست 2015 22:28
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے سینئر رہنما عزیز خان آفریدی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی حلقہ این اے 122کے حوالے سے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کی خوشی میں تحریک انصاف کراچی کے کارکنان نے انصاف ہاؤس تا مزار قائد جس طرح شاندار ریلی کا انعقاد کیا انہیں مبارکباد دیتا ہوں ۔ دھاندلی کے خلاف احتجاجی تحریک میں تحریک انصاف کراچی کے کارکنان اور کراچی کے شہریوں کا بڑا کلیدی کردار رہا ہے۔
یہ باتیں انہوں نے میڈیا سیل کراچی کے دفتر میں صحافیوں کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکریٹری اطلاعات کراچی ریجن دوا خان صابر، امجد جاہ، ڈاکٹر سنجے ، بلال غفار، ملک شہزاد اعوان، توصیق ہوتی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔(جاری ہے)
عزیز خان آفریدی نے مزید کہا کہ این اے 122کے فیصلے سے ثابت ہو گیا کہ 2013کے الیکشن دھاندلی زدہ تھے۔
تحریک انصاف کے قائد عمران خان کا اسلام آباد میں دھرنا دینے کا مقصد عوام کے ووٹ کا تحفظ اور حقیقی جمہوریت کے لئے تھا۔ جب تک عوام کو ووٹ کا تحفظ نہیں ملے گا اس وقت تک ملک میں حقیقی جمہوریت قائم نہیں ہوسکتی ۔ ایک سوال کے جواب میں عزیز آفریدی نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن سے لے کر حلقہ این اے125 اور 122کی ٹربیونل رپورٹ میں الیکشن کمیشن کی نا اہلی اور بے ضابتگیوں کے ثابت ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کے اہلکاروں کو سزائیں کب ملیں گی۔ اگر اس قسم کی رپورٹس کسی باہر دنیا میں سامنے آتیں تو ان کا پورا الیکشن کمیشن جیل میں ہوتا۔ لیکن بد قسمتی سے پوری قوم کے مینڈیٹ کو چرایا گیا لیکن سزا کسی کو نہیں ملی ۔چیئر مین عمران خان کی جانب سے الیکشن کمیشن کے صوبائی اراکین کے مستعفی ہونے کے مطالبے کی حمایت کرتے ہیں۔اگر چیئر مین عمران خان نے الیکشن کمیشن کے سامنے دھرنے کا اعلان کیا تو تحریک انصاف کراچی کی قیادت، پارٹی کارکنان اوراہلیان کراچی دھرنے میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔کیونکہ اہلیان کراچی تو پہلے سے ہی ٹھپا مافیا سے تنگ آ چکے ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کے ساتھ کوئی کشیدگی نہیں ہے، امریکہ
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.