وزیر اعلی پنجاب کا ٹی وی فنکار فرید خان کے خاندان کے لئے 10 لاکھ روپے کی مالی امداد
پنجاب حکومت کی طرف سے عمران گورائیہ نے مرحوم کی اہلیہ کو چیک دیا ، بچوں کی تعلیم کے لئے بھی یقین دہانی
پیر 24 اگست 2015 23:01
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے معروف ٹی وی فنکار فرید خان کے خاندان کے لئے 10 لاکھ روپے کی مالی امداد کا چیک میڈیا ایڈوائزر عمران علی گورائیہ نے مرحوم کے اہل خانہ کو پیش کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران گورائیہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے فرید خان کی بیماری کی خبر ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر ہوتے ہی نوٹس لیا تھا اور مرحوم فرید خان کی بیماری کے وقت ان کے علاج اور دیگر ضروریات کو پورا کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ۔
لیکن زندگی نے انہیں مہلت نہ دی لیکن محمد شہباز شریف نے اپنے وعدے کو پورا کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی طرف سے مرحوم کے خاندان کی مالی مدد کو عملی جامہ پہنایا ہے اور انہیں خصوصی طور پر اس مقصد کے لئے کراچی بھیجا گیا ہے ۔(جاری ہے)
عمران علی گورایہ نے بیوہ کو چیک دیتے ہوئے ان کے بچوں کی تعلیم اور دیگر ضروریات زندگی کے لئے آئندہ بھی ہر ممکن تعاون کا یقین د لایا ۔
فرید خان کی بیوہ نے دکھ کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت کی طرف سے مالی امداد پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے عملی طور پر ان کے دکھ اور غم کی دلجوئی کی ہے ۔ فرید خان مرحوم کے صاحبزادے ارحم خان بھی اس موقع پر موجود تھے ،جنہوں نے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے لئے خصوصی طو رپر شکریے کا اظہار کیا ۔مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
-
ملک بھر سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم‘ سپریم کورٹ نے 3 دن کا وقت دیدیا
-
سرکاری ریٹ لسٹ پرعملدرآمد انتظامیہ کا بڑا ٹاسک ہے،عظمیٰ بخاری
-
سولر سسٹم استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بری خبر،بجلی کم از کم 3روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی تیاری
-
آئین میں لکھا ہے عدلیہ مکمل آزاد ہونی چاہیئے، کسی سیاہ باب کا دفاع نہیں کرسکتا، جسٹس منصورعلی شاہ
-
وزیراعظم کی عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت
-
بنی گالا میں درج مقدمہ،عدالت نے علی امین گنڈا پورسمیت تمام ملزمان کو باعزت بری کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.