لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان12ستمبر کو کرے گا

منگل 25 اگست 2015 16:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) صوبائی دارالحکومت میں لاہور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان12ستمبر کو کرے گا جبکہ امتحان میں کامیاب ہونیوالے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان11ستمبر کو کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

لاہور بورڈ کے ذرائع کے مطابق لاہور بورڈ کے چیئرمین نے کہا ہے کہ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان 12ستمبر کو کیا جائیگا۔ انہوں نے بتایا کہ رواں مالی سال انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو کیلئے ایک لاکھ56 ہزار580 امیدواروں نے امتحان دے رکھا ہے۔ امتحانات کے نتائج کا اعلان 12ستمبر کو جبکہ پوزیشن ہولڈرز کا اعلان لاہور بورڈ کے چیرمین ڈاکٹر نصراللہ ورک 11ستمبر کو شام6بجے لارنس روڈ امتحانی سنٹر میں خود کرینگے