میڈیکل کالجز کی فیسیں بڑھانے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج

منگل 25 اگست 2015 18:24

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) میڈیکل کالجز کی فیسیں بڑھانے کے اقدام کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کردیاگیا۔ گزشتہ روز جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کی جس میں موقف اختیارکیاگیا ہے کہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل نے میڈیکل کالجز کی سالانہ فیسوں میں غیرقانونی طورپر 82ہزار روپے اضافہ کی منظوری دی ہے ۔

(جاری ہے)

پی ایم ڈی سی کا یہ اقدام آئین اور قانون کے خلاف ہے اور اس سے طلبا وطالبات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ لہذا معزز عدالت سے استدعاہے کہ پی ایم ڈی سی کے اقدام کو کالعدم قراردیا جائے۔

متعلقہ عنوان :