اسلام آباد: عمران خان کو کوئی نئی سیاسی چال سمجھ نہیں رہی اسی لیے دھاندلی کا شور دوبارہ مچایا جا رہا ہے۔ عمران خان کو چاہئیے کہ اپنے کرکٹ کے تجربے سے باہر آ جائیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنماوں کی پریس کانفرنس
سمیرا فقیرحسین منگل 25 اگست 2015 18:47
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 اگست 2015 ء) :مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ چاروں الیکشن کمشنر استعفیٰ دے دیں، لیکن کے پی کے میں کہا گیا کہ سب سے زیادہ شفاف الیکشن ہوئے تو میرا سوال یہ ہے کہ الیکشن کمیشن میں تو وہی ممبران موجود ہیں تو پھر وہاں شفاف الیکشن کیسے ہو گئے۔عمران خان آئینی اور قومی ادروں کی توہین کی جا رہی ہے۔
جوڈیشل کمیشن نے واضح بتایا کہ الیکشن میں منظم دھاندلی نہیں ہوئی، عمران خان کو چاہئیے کہ کرکٹ کی مثالوں سے باہر نکلیں، ان کا کہنا تھا کہ دراصل عمران خان کو نئی سیاسی چال سمجھ نہیں آرہی، اپنی رپورٹ میں کاظم ملک نے صاف کہا کہ ایاز صادق گنہگار نہیں ہیں تو پھر دھاندلی میں ن لیگ کیسے ملوث ہو گئی۔(جاری ہے)
دانیال عزیز نے کہا کہ ان کو جمہوریت کی مخالفت نہیں کرنی چاہئیے،عمران خان کو چاہئیے کہ وہ محض اپنے موقف کی بات کریں۔
عمران خان کی جانب سے دھاندلی کا راگ دوبارہ الاپنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔عمران خان اور ان کی پارٹی جوڈیشل کمیشن کو بھی ثبوت دینے میں ناکام رہے۔ شاید کوئی ادارہ بچ گیا ہے جس سے کوئی استعفیٰ نہیں مانگا گیا یا شاید کوئی ایسا رہنما ہو جسے شرم کا پاٹ نہیں پڑھایا۔عمران خان سے درخواست ہے کہ اپنے شرم کے رجسٹر کو بند کر تالا کگا دیں۔ قوم عمران خان کے ارادوں کو بھانپ چکی ہے، دھمکیوں اور اوچھے ہتھکنڈوں سے کام نہیں چلے گا۔ طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ عمران خان جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد انفرادی حلقوں کو سامنے رکھ کر ایسا کر رہے ہیں تو یہ بھی کسی مذاق سے کم نہیں۔ ان کو چاہئیے کہ اگر وزیر اعظم بننا ہے تو عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کریں، عوام کی خدمت کریں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان گلیوں اور چوراہوں میں سیاست کی خواہشمند ہے ان کو چاہئیے کہ عوام سے کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کریں۔ عمران خان کے پاس کرکٹ کا تجربہ ہے لیکن عوام بھی اس بات کی گواہ ہے کہ عمران خان یہ میچ آپ اصولی طور پر ہار چکے ہیں، کسی ایک اوور میں اگر چوکا چھکا لگ گیا ہے تو اس سے میچ پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔عمران خان کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں ایک میڈیسن میں تجربہ کار انسان ہوں، اسپتالوں میں محض ایک وارڈ ایسی ہوتی ہے جہاں کے مریض بھاگ کر سڑکوں پر نکل جاتے ہیں اور وہ ہے نفسیاتی وارڈ۔ ان کو پکڑ کر دوبارہ اسپتال میں لا کر ان کا علاج کیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ ایک تاریخی فیصلہ ہے، دو سال قوم کو ہیجان میں رکھا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.