میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ 30 اگست کو ہوگا

بدھ 26 اگست 2015 15:38

سرگودھا ۔26 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء)میڈیکل کالج سرگودھا سمیت صوبہ بھر کے میڈیکل کالجز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ 30 اگست 2015ء کو ہوگا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق انٹری ٹیسٹ کے حوالہ سے سابقہ سالوں کے تجربات کو مد نظر رکھتے ہوئے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جائیگا، تاکہ طالبعلم پرسکون ماحول میں ٹیسٹ دے سکیں۔سرگودہا سمیت صوبہ بھر کے تمام میڈیکل کالجز میں داخلہ لینے والے امیدواروں کی اپنی فہرستیں جاری کردی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹری ٹیسٹ پاس کرنیوالے امیدوار ہی کالج میں داخلے کے اہل ہونگے۔