سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت

بدھ 26 اگست 2015 15:38

سرگودھا ۔26 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر سرگودھا ثاقب منان نے ضلع بھر کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں واقع سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں سکیورٹی کے حوالہ سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیں۔

(جاری ہے)

اس ضمن میں ناقص سکیورٹی انتظامات کرنیوالوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ڈی سی او سرگودھاثاقب منان نے تمام تعلیمی اداروں کے سربراہوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے اپنے تعلیمی اداروں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لائیں اور اس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائیگی۔