بلوچستان کی یوتھ کے لئے پی ایچ ڈی سکالر شپ کا اعلان‘وزیر اعلیٰ بلوچستان نے فیصلہ کو سراہا
بدھ 26 اگست 2015 15:59
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) انٹر یونیورسٹی کنسورشیم برائے ترقی سوشل سائنسز منعقدہ اجلا س اور گوادرڈکلیریشن کے نتیجے میں کامسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹکنالوجی کے ریکٹر ڈاکٹر ایس ایم جنید زیدی نے بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے سالانہ پچاس سکالر شپ کا اعلان کیا۔ یہ اعلان ڈاکٹر جنید زیدی نے کامسیٹس اسلام آباد میں منعقد ہونے والے ایک اجلاس کے بعد کیا۔
اس اجلاس کی صدارت مشیر وزیراعلیٰ بلوچستان سردار محمد رضا نے کی جبکہ ڈاکٹر ناصر علی خان وائس چانسلر ہری پور یونیورسٹی، ڈاکٹر ہارون رشید سی ای او این ٹی ایس اور مرتضیٰ نور پروگرام کواڈینیٹرنے شرکت کی۔ انھوں نے اس موقع پر کوئٹہ میں ٹیکنالوجی پارک کے قیام میں CIIT کی جانب سے ہر ممکن مدد اور تعاون کا بھی یقین دلایا۔(جاری ہے)
چیئرمین (IUCPSS) ڈاکٹر ناصر علی خان نے کہا کہ کنسورشیم اور اس کے شریک اداروں نے فیصلہ کیا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کے لئے سکالرشپ کے ساتھ تعلیمی اداروں میں نشستیں بھی مختص کریں گے۔
انھوں نے اس سلسلے میں ریکٹر CIIT اور این ٹی ایس پاکستان کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیاجن کے تعاون سے بلوچستان یونیورسٹیز کے فیکلٹی ممبران کی ورکشاپ کا انعقاد ہوا۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کے مشیر سردار محمد رضا نے بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کی ترقی کے لئے CIIT اور IUCPSS کی کوششوں کو سراہا۔ انھوں نے کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے صوبوں میں تدریس اور تحقیق کے معیار کو بلند کرنے اور ہم آہنگی پیدا کرنے میں مدد ملے گی۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ پی ایچ ڈی سکالرشپ کے اس پروگرام سے نہ صرف صوبے کے نوجوان مستفید ہونگے بلکہ تعلیم مکمل کرنے کے بعد وہ ملک کی سماجی اور معاشرتی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے فیصلہ کو سراہتے ہوئے حکومت بلوچستان اور عوام کی جانب سے CIIT اور IUCPSS کا شکریہ ادا کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ سالانہ پچاس پی ایچ ڈی سکالرشپ کے اجراء سے صوبے میں ہیومن ریسورس کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے گی اور مستقبل میں مزید بہتری آئے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.