پاکستان میں شرح خواندگی 60فیصد تک پہنچ گئی،بلیغ الرحمن
حکومت نے تعلیم کے بجٹ میں اضافہ کیا ،مزید اضافے پر کام کیا جا رہا ہے،عالمی یوم لٹریسی پرسیمینار سےٰ خطاب
بدھ 26 اگست 2015 18:46
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر مملکت برائے فنی تعلیم و داخلہ میاں محمد بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت نے تعلیم کے بجٹ میں اضافہ کیا ہے ‘اس میں مزید اضافے پر کام کیا جا رہا ہے ‘تعلیم کے حوالے سے ملینیئم ڈویلپمنٹ اہداف حاصل کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں ‘پاکستان میں شرح خواندگی 58فیصد سے60فیصد تک پہنچ چکی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہر سال آٹھ ستمبر کو عالمی یوم لٹریسی کے حوالے سے گذشتہ روز پاکستان انسٹیٹیوٹ آف پارلیمنٹرینز سروسز میں منعقدہ سیمینار سےٰ خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر ایم این ایز اورپی آئی پی ایس کے افسران نے شرکت کی ۔انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا کہ تعلیم کے بجٹ کو جی ڈی پی کا دو فیصد بنایا گیا ہے ۔(جاری ہے)
اقوام متحدہ کے معیار کے مطابق تعلیم کے لئے بجٹ ٹوٹل بجٹ کا چار فیصد اور جی ڈی پی کا بیس سے پچیس فیصد ہونا چاہئے ‘پنجاب خیبر پختونخواہ اور بلوچستان اپنے بجٹ کا بالترتیب 28,27اور 26فیصد خرچ کر رہے ہیں ‘موجودہ حکومت نے ہائر ایجوکیشن کے بجٹ کو 40بلین سے بڑھا کر70بلین روپے کر دیا ہے‘حکومت پرائمری سکولوں میں بچوں کے داخلے کو 6.7 ملین تک لے آئی ہے جو حکومت کی بڑی کامیابی ہے اسوقت بھی 6ملین بچے سکولوں میں پڑھنے سے محروم ہیں ‘وزیرا عظم کی ہدایت پر منسٹری آف ایجوکیشن و پروفیشنل ایجوکیشن قومی نصاب کونسل کی کار کر دگی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ2009ء کی ایجوکیشن پالیسی پرنظر ثانی کی جارہی ہے ‘یونیوسٹیوں اور سرکاری اداروں کے ساتھ مل کر ریسرچ کی جا رہی ہے ‘انہوں نے امید ظاہر کی کہ سیمینار کے نتائج سے ملک میں تعلیمی نظام کی بہتری میں مدد ملے گی۔
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.