ایف سی کاسوئی میں سرچ آپریشن کالعدم بی آراے کے کمانڈر سمیت8دہشتگردہلاک، ایک گرفتار

بدھ 26 اگست 2015 23:24

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 اگست۔2015ء) فرنٹیئرکوربلوچستان کاسوئی کے ملحقہ دشوارگزار اورآنکھ اُوجھل گھاٹیو ں اور نالو ں میں موجود کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے کیمپو ں کیخلاف وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن ۔آپریشن کے دوران بی آراے کمانڈرچیلاریش سمیت8دہشتگردہلاک جبکہ ایک کوگرفتارکیا گیا۔ہلاک دہشتگرد26اگست کے موقع پرتخریب کاری کا منصوبہ سازی کررہے تھے جسے ایف سی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔

ہلاک ہونے والے دہشتگرد ڈیرہ بگٹی،نصیرآباداور سبی کے اضلاع میں سیکورٹی فورسزپر حملے،گیس پا ئپ لا ئنو ں،ریلوے ٹریک اور بجلی کے ٹاوروں کو دھماکہ خیز موادسے اُڑانے،اغواء برائے تاوان اور ترقیاتی کاموں میں رخنہ ڈالنے میں ملوث تھے۔تفصیلات کے مطابق فرنٹیئرکوربلوچستان کی سوئی رائفلزاوربمبوررائفلز نے کالعدم تنظیموں کے شرپسندوں کیخلاف مصدقہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے تحصیل سوئی کے ملحقہ علاقوں رستم درباراور درینجن نالہ کے دور دراز ، آنکھ اُوجھل گھاٹیو ں اور نالو ں میں موجود واقع کیمپوں کو علیٰ الصبح گھیرے میں لیتے ہوئے سرچ آپریشن شروع کیا۔

(جاری ہے)

پیچیدہ اوردشوارگزارخفیہ ٹھکانوں میں چھپے ہوئے مورچہ زن شرپسندوں نے سکیورٹی فورسزکے اہلکاروں کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی۔ نتیجتاً فرنٹیئرکور کے اہلکاروں نے شرپسندوں کیخلاف بروقت کارروائی کرتے ہوئے جوابی فائرکھول دیا۔دونوں جانب شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔آپریشن کے دوران شرپسندتسلسل کے ساتھ خود کار جدید آتشی اسلحہ ،مارٹرگولے ،راکٹ لانچرزاورہینڈگرینیڈ استعمال کرتے رہے ۔

تاہم فرنٹیئر کور بلو چستان کے اہلکاروں نے جوانمردی کا مظاہرہ کرتے ہو ئے سنگین وارداتوں میں ملوث فراری کمانڈرچیلاریش سمیت08دہشتگردوں کو ہلاک اورایک کو موقع سے گرفتارکیا۔ ہلاک ہو نے والے کالعدم بلوچ ریپبلکن آرمی کے دہشت گردوں کے قبضے سے 05عدد ایس ایم جیز،02عددآئی ای ڈیزاور30کلوگرام بارودی موادبرآمدکیا گیا۔جبکہ دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانوں اور کیمپو ں کوبھی مسمار کیا گیا۔

آپریشن کے دوران فورسز کی سپلائی و رسد کیلئے ہیلی کاپٹر بھی استعمال کئے گئے ۔ واضح رہے کہ ہلاک ہو نے والے کالعدم بلوچ ریپبلکن آرمی کے دہشت گرد26اگست کو تخریب کاری کا بڑامنصوبہ بنارہے تھے جسے ایف سی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا۔مذکورہ دہشتگردڈیرہ بگٹی،نصیر آباداور سبی کے اضلاع میں سیکورٹی فورسز پر حملے،گیس پائپ لائنوں اوربجلی کے ٹاورز کو دھماکہ خیز مواد سے اُڑانے اور محب وطن شہریو ں کی اغواء برائے تاوان اور ٹارگٹ کلنگ میں ملو ث تھے۔

متعلقہ عنوان :