کراچی ،رینجرزاور پولیس کی کارروائیاں،60 مشتبہ افراد زیرحراست

جمعرات 27 اگست 2015 12:13

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء ) کراچی میں رینجرزاور پولیس کی مختلف کارروائیوں میں مجموعی طورپر60 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیاگیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق گزری، پی ایم ٹی کالونی، لویرگزری اور چاں ڈیوں ویلج میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کی جانب سے سرچ آپریشن کیاگیا۔ سرچ آپریشن کے دوران گھرگھرتلاشی لی گئی۔ آپریشن کے دوران 20 سے زائد مشتبہ افرادکوحراست میں لیا گیا۔ذرائع کے مطابق گلبرگ اور لانڈھی کے مختلف علاقوں میں رینجرزکی کارروائیوں کے دوران 60مشتبہ افراد کو حراست میں لیاگیا، جن سے مزید تفتیش جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :