آسٹریلیا میں شدید بارشوں نے تباہی مچا دی،شاہراہیں، دریا کا منظر پیش کرنے لگیں، معمولات زندگی بری طرح متاثر

جمعرات 27 اگست 2015 16:12

نیوساؤتھ ویلز(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) آسٹریلیا میں شدید بارشوں نے تباہی مچادی، گلیاں، شاہراہیں، کسی دریا کا سا منظر پیش کرنے لگیں، معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو کر رہ گئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریلوی ریاست نیوساؤتھ ویلز کے مختلف علاقوں میں گزشتہ دو روزسے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ دارالحکومت سڈنی کے جنوبی علاقے کئی فٹ پانی میں ڈوب گئے، سیلابی پانی گھروں میں داخل ہونیسے متعدد افراد اپنا گھربار چھوڑنے پر مجبور ہوگئے،جبکہ تعلیمی اداروں کو بھی عارضی طور پر بند کردیا گیا۔ مختلف جگہوں پر پھنسے ہوئے50 سے زائد افراد کو سیلابی ریلے سے نکال لیا گیا۔