سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے کمشنر کراچی کوشیریں جناح کالونی سے آئل ٹینکرز کی منتقلی کا کام مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیئے
جمعرات 27 اگست 2015 16:23
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے کمشنر کراچی کوشیریں جناح کالونی سے آئل ٹینکرز کی منتقلی کا کام مکمل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔عدالت نے کمشنرکوتمام معاملات طے کرکے آئندہ پیرکو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ جمعرات کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں شیریں جناح کالونی سے آئل ٹینکرز کی منتقلی کے معاملے کی سماعت کی گئی۔
عدالت نے کمشنر کراچی کو تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد آئل ٹینکرز کی منتقلی کے احکامات جاری کیے۔عدالت نے کہا کہ کمشنر کراچی پر اعتماد ہے اور تمام اسٹیک ہولڈرز بھی اعتماد کرتے ہیں،لہٰذا کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی ذوالفقار آباد ٹرمینل میں تمام ضروریات پوری کرائیں اور اس سلسلے میں حکومت سندھ مکمل مدد فراہم کرے۔(جاری ہے)
دوران سماعت آئل کمپنیوں کے وکیل ضیا اعوان ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ شیریں جناح کی سڑکوں سے آئل ٹینکرز ہٹا کر اطراف کی گلیوں میں پارک کر دیے گئے ہیں کیونکہ آئل کمپنیوں خصوصاً ایڈیبل آئل کمپنیوں نے دوسرے فیز کیلیے فنڈز جمع نہیں کرائے۔
عدالت نے حکم دیا کہ شیریں جناح کالونی سے جو ٹینکرز ہٹائے گئے ہیں وہ دوبارہ نہیں آنے چاہئیں۔ عدالت نے کمشنر کراچی کو ہدایات جاری کیں کہ وہ تمام اداروں اور کمپنیوں کو آن بورڈ لے کر عدالتی حکم کی تعمیل کرائیں اور جو کمپنیاں ادائیگی نہیں کر رہی ہیں انکوطلب کر لیں۔عدالت نے کمشنر کراچی کو تمام معاملات طے کرکے آئندہ پیر کو رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدر مملکت آصف علی زرداری کا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار او آئی سی کے اجلاس میں شریک رہنمائوں اور وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ
-
ترقی پذیر ایشیائی ممالک میں 2050 تک 60 سال سے زائد عمر والوں کی تعداد 1.2 ارب ہوجائیگی
-
بلوچستان کے ضلع دکی میں دو بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور سی ٹی ڈی کے دو اہلکاروں سمیت 18افراد زخمی
-
حکومت سی پیک فیز ٹو کا آغاز جلد شروع کرنے کے لئے پرعزم ہے، احسن اقبال
-
سرکاری ہسپتالوں کے حالات انشاء اللہ بتدریج بہتر ہو جائیں گے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
محمودخان اچکزئی نے غیر قانونی قبضے کے الزامات پر نگران وزیر اطلاعات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو 20 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا
-
بانی پی ٹی آئی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
-
علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
آئندہ مالی سال میں وزیراعلی کے ترجیحی منصوبوں کیلئے 245 ارب مختص کرنے کا پلان
-
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا ، ورلڈ اکنامک فورم میں غزہ بارے ان کے موقف کو بھرپور پذیرائی ملی، ڈیجیٹل حقوق کا تحفظ ضروری ہے، دیہی معیشت میں کسانوں کا بڑا حصہ ہے، ..
-
رانا ثنا اللہ کی بطور مشیر وزیراعظم تقرری کا نوٹی فکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.