`کراچی، سندھ نیشنل پارٹی کا بلوچ رہنما براہمداغ بگٹی کی طرف سے مسلح مزاحمت چھوڑ کر حکومت سے مذاکرات پر آمادگی کا خیر مقدم `
جمعرات 27 اگست 2015 21:29
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 اگست۔2015ء) سندھ نیشنل پارٹی کے سربراہ امیر بھنبھرو نے بلوچ رہنما براہمداغ بگٹی کی طرف سے مسلح مزاحمتی جنگ چھوڑ کر حکومت سے مذاکرات پر رضامندی کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ تمام بلوچ رہنماؤں کو بلوچستان کے مسائل بات چیت کے ذریعے حل کرنے چاہئیں ۔ اپنے جاری کئے گئے بیان میں امیر بھنبھرو نے کہا ہے بلوچستان کئی دہائیوں سے حالت جنگ میں ہے اور بہت خون خرابہ ہوا ہے جس سے بلوچستان کے عوام کو نقصان ہواہے ۔
امیر بھنبھرو نے کہا کہ غیر ملکی ایجنسیاں پاکستان کے اندرونی حالات کو خراب کرنے کے لئے یہاں قومی، مذھبی اور سیاسی پارٹیوں سے ایجنٹ پیدا کرتی ہیں اور ان کے ذریعے ملک میں دہشتگردی کروا کر ملک میں عدم استحکام پیدا کرتی ہیں ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بیرونی مدد سے کوئی بھی قومی تحریک یا آزادی کی تحریک عوامی مقبولیت حاصل نہیں کرسکتی ، امیر بھنبھرو نے کہا کہ بیرونی مداخلت خاص طور پر آمریکا ، برطانیہ اور انڈیا نے ہمیشہ پاکستان کے داخلی اور خارجی معاملات میں مداخلت کی اور ہمارے حکمرانوں نے ہمیشہ ڈالر کی امداد اور قرضوں کی لالچ میں آکر ان کو پاکستان میں ہر طرح کی مداخلت کی اجازت دے دی ، امیر بھنبھرو نے کہا کہ متحدہ ، سندہ اور بلوچستان کے بھٹکے ہوئے قوم پرستوں ، طالبان اور دیگر مذھبی تنظیموں کو بیرونی امداد مل رہی ہیں اور وہ ملکی نہیں بلکہ غیر ملکی ایجنڈا پر کام کر رہے ہیں ۔
وہ آزادی پسنداور قومی رہنماکے بجا ئے غیر ملکی ایجنٹ ہوتے ہیں ، کیونکہ انقلابی تحریکوں کو نظریہ کی بنیا د عوام حمایت ملتی ہے ، امیر بھنبھرو نے کہا کہ بلوچستان میں سرداری نظام ہے اور وہاں ہر سردار نے اپنی ریاست بنا رکھی ہے ، ابھی اتک عوام تعلیم ، صحت اور دیگر بنیادی سھولتوں سے محروم ہے ۔ جس صوبے کے عوام کو اپنے سرداروں اور منتخب نمائندوں نے بجلی ، پانی ،روڈ اسکول اور دیگر سھولتوں سے خود ھی محروم کر رکھا ہو وہاں آزادی بے معنیٰ ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ براھمداغ بگٹی سمیت حربیارمری اور ڈاکٹر اللہ نظر کو اسلحہ پھینک کر حکومت سے مذاکرات کرکے تمام مسائل حل کریں اور بلوچستان کے پسماندہ عوام کی ترقی وخوشحالی کے لئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے ۔ `متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.