ٹنڈوجام ،خواتین ٹیچرز بھی میدان میں آگئیں،مطالبات کے حل کے لئے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ

جمعہ 28 اگست 2015 15:07

ٹنڈوجام(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) اساتذہ کے سندھ احتجاج کے بعدخواتین ٹیچرز بھی میدان میں آگئیں۔

(جاری ہے)

خواتین ٹیچرزکامطالبات کے حل کے لئے پریس کلب کے سامنے مظاہرہ و علامتی بھوک ہڑتال تفصیلات کے مطابق پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن تعلقہ حیدرآباد دیسی کی جانب سے مطالبات کے حل کے لیے جاری احتجاج کے چھوتھے روزخواتین ٹیچرز نے بھی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیااورعلاقی بھوک ہڑتال کی اس موقع پرپرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن تعلقہ حیدرآباد کے صدرحان ولید،نائب صدر بشیر،ورکنگ کمیٹی کی ممبرممتاز ،جاویداقبال،عبدالعزیز امیربخش بھرگڑی نے کہا کہ اساتذہ اپنے جائزمطالبات کے حل کے لئے احتجاج کررہے ہیں مگر انتظامیہ اس احتجاج کانوٹس نہیں لے رہی ہے انہوں نے سیکریٹری تعلیم اساتذہ کے مسائل کے حل کرنے کے بجائے اساتذہ کے ساتھ مسلسل ذیاتیاں کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ تعلیم دشمن سیکریٹری تعلیم کوہٹایاجائے،سن کوٹا سمیت پرائمری اساتذہ کے تمام مطالبات کومنظورکیاجائے ،بصورت احتجاج جاری رہے گا۔