پاکستان کا سرحدی خلاف ورزیوں پر بھارتی ہائی کمشنر اور ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج
جمعہ 28 اگست 2015 17:02
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء) پاکستان نے بھارت کی جانب سے مسلسل سرحدی خلاف ورزیوں پر ہائی کمشنر ٹی سی راگھون اور ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کرتے ہوئے مراسلہ تھما دیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب سیالکوٹ کے ملحقہ سیکٹرز میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس دوران 9 عام شہری شہید جبکہ 50 سے زائد زخمی ہونے پر پاکستان نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ۔
پاکستان نے بھارت کی جانب سے مسلسل سرحدی خلاف ورزیوں پر ہائی کمشنر ٹی سی راگھون اور ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا۔ سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے سیز فائر کا تحریری معاہدہ اور احتجاجی مراسلہ بھارتی ہائی کمشنر کے حوالے کیا۔(جاری ہے)
مراسلہ میں کہا گیا کہ 2003ء کے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے ۔ بھارتی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے درجنوں مرتبہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف ور زی کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ بھارت کی سیالکوٹ کے سرحدی دیہات پر بلا اشتعال فائرنگ اور بھاری گولہ باری سے 9 پاکستانی شہری شہیداور50سے زائد زخمی ہیں جبکہ 8زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جا رہی ہے جس سے مزید جانیں ضائع ہونے کا خدشہ ہے ،زخمی ہونیوالوں میں 8بچے اور12 خواتین بھی شامل ہیں۔یاد رہے کہ بھارتی ہائی کمشنر کو رواں ماہ 7 ماہ دفتر خارجہ طلب کیا جا چکا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سیاسی مذاکرات کا دروازہ بند کرکے سِول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کو طاقتور بنایا جارہا ہے
-
امریکہ کے بعد فرانسیسی یونیورسٹی میں بھی فلسطینیوں کی حمایت میں احتجاج
-
غزہ میں امداد پہنچانے کے لیے برطانوی فوج خدمات فراہم کر سکتی ہے، رپورٹ
-
سعودی عرب میں اکنامک سمٹ، اسرائیل حماس جنگ روکنے کی ایک اور کوشش؟
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے تک کمی کا امکان
-
پاکستان نیوزی لینڈ کرکٹ سیریز، پولیس کا گیمبلنگ میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن
-
پی ٹی آئی اور سنی اتحاد کونسل فوج کو سیاست میں مداخلت کی دعوت دے رہے ہیں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
عمران خان کو کھلی عدالتوں میں ٹرائل کا موقع دینے کی بجائے جیل ٹرائل میں سختی کردی گئی
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.