جمعیت علما پاکستان کی سیالکوٹ میں بھارتی فائرنگ کی مذمت ، جارحیت کابھر پور جواب دینے کا مطالبہ
مکار دشمن کو سفارتی آداب ،بین الاقوامی معاہدوں کا خیال نہیں، بھارت ضرب عضب ،کراچی میں اپنے حامیوں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں سے پریشان ہے، مرکزی صدر جمعیت علما پاکستان پیر اعجاز ہاشمی کا بیان
جمعہ 28 اگست 2015 19:00
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 اگست۔2015ء ) جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز احمد ہاشمی نے بھارت کی طرف سے سیالکوٹ ورکنگ باونڈری پر بلااشتعال فائرنگ میں شہریوں کی شہادت پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے بھر پور جواب دینے اور جارحیت پر احتجاجاًہندوستانی ہائی کمشنر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔جمعہ کو میڈیا سیل کی طرف سے جاری بیان میں پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ پاکستان کو بھارتی جارحیت کا مسلسل سامنا ہے۔
دشمن اتنا مکار اور سفارتی اخلاقیات سے عاری ہے کہ بین الاقوامی معاہدوں کا اسے زرا بھی خیال نہیں۔ اس لئے ضروری ہوگیا ہے کہ اس کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دراصل ہندوستان دہشت گردوں کے خلاف فوج کے آپریشن ضرب عضب اور کراچی میں اپنے حامیوں کے خلاف ہونے والی کارروائیوں سے پریشان ہے۔(جاری ہے)
اس لئے بھارت کی ہٹ دھرم قیادت ان معاملات سے حکومت اور فوج کی توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔
لیکن اسے واضح ہونا چاہیے کہ پاکستان اپنی بقا کے لئے کسی بھی حد تک جاسکتا ہے۔ ہندوستان اور افغانستان مل کر پاکستان کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں مگر انہیں ناکامی کے ساتھ بدنامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا۔ پیر اعجاز ہاشمی نے کہا کہ عالمی برادری کو بھی بھارتی جارحیت کا نوٹس لینا چاہیئے۔اقوام متحدہ اور یورپی ممالک کوبھی بھارتی زیادتیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔مزید اہم خبریں
-
یوکرین: خارکیئو پر حملوں میں شدت سے انسانی امدادی ضروریات میں اضافہ
-
طویل خطرناک راستے لیکن مہاجرت خوشحالی کا سبب بھی
-
قاتلانہ حملے میں زخمی ہونے والے روف حسن حالت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل
-
رواں سال عالمی سیاحت میں اضافے کی امید، یو این ٹورازم
-
وقت آگیا ہے کہ ملک کو اس نہج سے نکالنے کیلئے ہمیں بہت سی باتیں کرنا پڑیں گی
-
بانی پی ٹی آئی نے دبئی لیکس میں شامل افراد کی منی ٹریل کا مطالبہ کیا ہے، بیرسٹر گوہر
-
چند افراد آئینی حدود کو پار کر رہے ہیں، اسد قیصر
-
شہبازشریف (کل) صدرابراہیم رئیسی کی نمازجنازہ میں شرکت کیلئے ایران روانہ ہوں گے
-
راؤف حسن پر بلیڈ سے ان کی گردن کاٹنے کیلئے حملہ کیا گیا
-
پاکستان کی شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کو تجارتی اور ٹرانزٹ مرکز فراہم کرنے کی پیشکش
-
طالبان کو قطر میں یو این نمائندوں کے اجلاس میں شرکت کی دعوت
-
رئوف حسن کے ساتھ اگرکوئی واقعہ پیش آیا ہےتو وہ اس کی رپورٹ درج کرائیں، قانون کے مطابق کارروائی ہوگی، اعظم نذیرتارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.