امریکی فلم سٹریٹ آوٹا کومپٹن کاباکس آفس پر راج برقرار

ہفتہ 29 اگست 2015 11:33

امریکی فلم سٹریٹ آوٹا کومپٹن کاباکس آفس پر راج برقرار

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) امریکی فلم سٹریٹ آوٹا کومپٹن نے تیسرے ہفتے بھی باکس آفس پر راج کرنے کی تیاری پکڑ لی۔ مشہور امریکی بینڈ این اے ڈبلیو پر بنائی جانیوالی بائیوپک ڈرامہ فلم اسٹریٹ آوٹا کومپٹن لگاتار دو ہفتے سے باکس آفس پر چھائی ہوئی ہے اور اب تیسرے ہفتے بھی فلم کا پہلی پوزیشن پر رہنے کا قوی امکان ہے،فلم اسٹریٹ آوٹا کومپٹن کی کہانی این اے ڈبلیو کے گانوں اور ان کیساتھ ہونیوالے واقعات پر بنائی گئی ہے۔

(جاری ہے)

فلم کا نام این اے ڈبلیو بینڈ کی پہلی البم پر رکھا گیا ہے ،2کروڑ 80لاکھ ڈالر سے بننے والی فلم اب تک 11کروڑ 80لاکھ ڈالر بٹور چکی ہے۔