سرگودھا میں ناقص نتائج پر اساتذہ کے خلاف محکمانہ کارروائی کا فیصلہ

ہفتہ 29 اگست 2015 14:26

سرگودھا ۔29اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع خوشاب‘ میانوالی اور بھکر میں پرائمری ‘ مڈل ‘ میٹرک اور ایف اے کے ناقص نتائج پر اساتذہ کے خلاف محکمانہ کارروائی کا فیصلہ کیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ تعلیم کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈویژن کے چاروں اضلاع میں ناقص نتائج دینے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ پنجم‘ ہشتم‘ میٹرک اور ایف اے کے امتحانات میں بہتر نتائج دینے والوں کو انعام سے نوازا جائے گا جبکہ ناقص نتائج دینے والے اساتذہ کیخلاف کارروائی کی جائے گی اور ان کی سالانہ ترقی روکنے کی سزا بھی دی جاسکتی ہے۔