الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پہلے آجاتے تو جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ مختلف ہوتا،عمران خان کا دعویٰ
ہفتہ 29 اگست 2015 14:57
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 29 اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دعوی‘ کیا ہے کہ اگر الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پہلے آجاتے تو جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ مختلف ہوتا۔ہفتہ کو یہاں لاہور روانگی سے قبل بنی گالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جان بوجھ کر ان فیصلوں کو ملتوی کرایا گیا، چیئرمین نادرا کو پیش ہونا تھا مگر وہ بیرون ملک چلے گئے آخر انہیں کس نے باہر بھیجا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن ن لیگ کے ساتھ مل کر میچ فکس کر رہا ہے اور ہم دیکھیں گے کہ ہمیں ان کے ہوتے ہوئے الیکشن میں جانا ہے یا نہیں۔ان کا کہنا تھا کہ فیصلہ کرنا ہے کہ جن لوگوں نے ن لیگ کے لئے فکسنگ کی ،اب تو خورشید شاہ نے بھی معافی مانگ لی ہے ،ثابت ہوگیا ہے کہ ریاض کیانی کو مانگا گیا تھا۔(جاری ہے)
سندھ کے الیکشن کمشنر کہہ چکے ہیں کہ الیکشن کمیشن میں سارے فیصلے ریاض کیانی کرتے رہے اور باقی ارکان بے بس تھے۔
عمران خان نے ایک بار پھر کہا کہ نواز شریف میرے مقابلے میں آئیں مزیدار فیصلہ ہوگا،بے شک اپنے امپائر کھڑے کر دیں پھر بھی پتہ چل جائیگا ، لاہور باہر نکلے گا اور اپنا فیصلہ دیدیگا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ لاہور میں سیکورٹی خدشات کی وجہ سے ریلی نہ نکالنے کا فیصلہ کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی جسٹس بابر ستار کی امریکی شہریت کی خبروں کی تردید
-
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی 1.46 ملین ڈالر میں فروخت
-
حکومت کا چینی برآمد کرنے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.