قائم مقام سپیکرقومی اسمبلی چوتھی عالمی پارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کیلئے وفد کے ہمراہ نیویارک روانہ
مرتضیٰ جاوید عباسی مسئلہ جموں و کشمیر پر پاکستان کے اصولی اور تاریخی موقف کا اعادہ، کشمیری عوام کی حالت زار اوربھارتی افواج کی جانب سے ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کو اجاگر کرینگے ،وفد کانفرنس میں شرکت کے علاوہ اپنے غیر ملکی ہم منصبوں سے بھی ملاقاتیں کرے گا
اتوار 30 اگست 2015 15:31
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 اگست۔2015ء) قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی مرتضیٰ جاوید عباسی چوتھی عالمی پارلیمانی سپیکرزکانفرنس میں شرکت کے لئے اتوار کو نیویارک روانہ ہوگئے ہیں۔کانفرنس کا انعقاد نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹرمیں 31اگست سے 2ستمبر2015 تک ہوگا جس میں دنیا بھر سے پارلیمانی سپیکرز شرکت کرینگے۔ قائم مقام سپیکر کے ہمراہ نیو یارک روانہ ہونے والے چھ رکنی وفد میں ممبران قومی اسمبلی زاہد حامد ، چوہدری شہباز بابر، جنید انور چوہدری ، شہزادی عمرزادی ٹوانہ، سردار ارشد خان لغاری اور آفتاب شعبان میرانی شامل ہیں۔
پاکستانی پارلیمانی وفد کانفرنس کی مرکزی تقریب اور دیگر میٹنگز میں شرکت کرے گا۔ وفد کانفرنس میں شرکت کے علاوہ اپنے غیر ملکی ہم منصبوں سے بھی ملاقات کرے گا جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔(جاری ہے)
کانفرنس میں قائم مقام سپیکر مسئلہ جموں و کشمیر پر پاکستان کے اصولی اور تاریخی موقف کا اعادہ کریں گے اور کشمیری عوام کی حالت زار اوربھارتی افواج کی جانب سے ان پر ڈھائے جانے والے مظالم کو اجاگر کرتے ہوئے کانفرنس کے شرکاء کو اپنی حکومتوں کے ذریعے مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کے حق خود اداریت کے ذریعے حل کرانے کے معاملے کو اٹھانے پرزوردیں گے۔
پارلیمانی سپیکرز کانفرنس دنیا بھر کے پارلیمانی رابطے اور تعاون کا ایک منفرد فورم ہے جس کا انعقاد ہر سال انٹر پارلیمانی یونین(IPU) کی جانب سے کیا جاتا ہے۔کا نفرنس میں امن، جمہوریت اور انسانی ترقی کے معاملات زیر بحث لائے جائیں گے جس کے اختتام پر اعلامیہ اپنایا جائے گا جسے ستمبر کے اواخر میں منعقدہ اقوام متحدہ سمٹ میں پیش کیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.