شاہ رخ نے خواہشات کی فہرست سے مداحوں کو آگاہ کردیا

پیر 31 اگست 2015 12:25

شاہ رخ نے خواہشات کی فہرست سے مداحوں کو آگاہ کردیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) دنیا کا ہر شخص اپنی زندگی میں کچھ اہداف مقرر کرتا ہے بڑی تعداد میں لوگ ہر سال اپنے ان اہداف پر نظر ثانی کرکے ان میں اضافہ یا کمی کرتے ہیں لیکن بالی ووڈ کے کنگ خان نے سال کے درمیان میں ہی اپنی خواہشات کی فہرست سے مداحوں کو آگاہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹرپراپنی ٹوئٹ میں میں شاہ رخ خان نے اپنی کئی خواہشات کی تکمیل کی خواہش ظاہر کی ہے،ان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہشات کی فہرست تبدیل ہوتی رہتی ہے تاہم ابھی جن خواہشات کو وہ پورا کرنا چاہتے ہیں ان میں گٹاربجانا سیکھنا، کھانا پکانا سیکھنا، اچھی جینزکی جوڑی تلاش کرنا، 5 قسم کے کاک ٹیل بنانا سیکھنا، ایک بار پھر سے ناول ”پاپیلون“ پڑھنا اور جل پری کو دیکھنا چاہتے ہیں۔

کنگ خان یہی پر ہی نہیں رکے بلکہ انہوں نے پودے کی دیکھ بھال کرنا اور ان کی اپنی کتاب ختم کرنا، نوبل انعام حاصل کرنے کے قابل کوئی کام کرنا اور ایسا گیت گانے کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے جو ہر ماں اور بیٹی کے لبوں پر مسکراہٹ بکھیردے۔