محکمہ سکول ایجوکیشن سرگودھا کی چاروں اضلاع کے تمام سرکاری سکولوں میں سکیورٹی گارڈز رکھنے کی ہدایت

پیر 31 اگست 2015 15:25

سرگودھا ۔31 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) محکمہ سکول ایجوکیشن سرگودھا نے ڈویژن بھر کے چاروں اضلاع کے تمام سرکاری سکولوں میں سکیورٹی گارڈز رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے ان سکیورٹی گارڈز کو اسلحہ چلانے کی تربیت دینے کیلئے بھی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلہ میں چاروں اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں گارڈز کو خصوصی طور پر اسلحہ چلانے کی تربیت مکمل کروائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں گارڈز اسلحہ چلا سکیں۔