یونیورسٹی آف سرگودہا انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنس و نیوٹریشن کے زیر اہتمام سیمینار

پیر 31 اگست 2015 15:25

سرگودھا ۔31 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء)یونیورسٹی آف سرگودہا انسٹیٹیوٹ آف فوڈ سائنس و نیوٹریشن میں پروفیسر ڈاکٹر سرفراز حسین نے دو روزہ انٹرنیشنل سیمینار کا نعقاد کیاجس کا مقصد پھلوں اور سبزیوں کی دس فوڈ انڈسٹریز نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

جس میں افتخار اندسٹریز، شنگریلا، سٹروپاک، شیراز، پشاو ر کے منسٹری آف انڈسٹریز،الرفیق کینو،پاک گلوریس انٹرپرائززراولپنڈی،کے علاوہ یونیورسٹی آف ویٹرنر ی سائنس لاہور،زرعی یونیورسٹی فیصل آباد،لاہور یونیورسٹی،جی سی یونیورسٹی فیصل آباد،جی سی یونیورسٹی لاہورکے وفود نے شرکت کی اور مقالہ جات پڑھے۔

اس سیمینار کا مقصد یہ تھا کہ پھلوں اور سبزیوں کی انڈسٹریز کے مسائل کو زیر بحث لایا گیا اور ان مسائل کے حل پر بحثکی گئی دو روزہ سیمینارجس کے لئے فنڈ پاک یو ایس ایڈاور ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے فراہم کئے اور یونیورسٹی آف سرگودہاکے و ائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری نے اس سیمینار کی حتمی منظوری دی۔