چیف سیکرٹری سندھ کاکرپشن میں ملوث 41افسران کیخلاف مقدمات درج کرکے گرفتار کرنے کا حکم
مقدمات محکمہ بلدیات ،سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ ،نیو سبزی منڈی کراچی ،محکمہ خوراک سمیت 11محکموں کے افسران کے خلاف درج ہونگے
پیر 31 اگست 2015 18:25
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 اگست۔2015ء) چیف سیکرٹری سندھ نے کرپشن میں ملوث 11مختلف محکموں کے 41افسران کے خلاف محکمہ اینٹی کرپشن کو مقدمات درج کرنے اورقانون کے مطابق گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔یہ فیصلہ پیر کو چیف سیکرٹری سندھ صدیق میمن کی زیر صدارت اینٹی کرپشن کمیٹی ون کے اجلاس میں کیا گیا ۔اجلاس میں مختلف محکموں میں ہونے والی کرپشن کا جائزہ لیا گیا ۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ بلدیات میں 4مقدمات درج کیے جائیں گے ،جس میں پراپرٹی جعلی کاغذات بنانے پر ٹی ایم او لطیف آباد ظفر بیگ مغل ،ارشد پٹھان ،یاسین شاہ ،قاضی نسیم ،قاضی نہال ،29ملین روپے کے غب کے الزام میں ٹی ایم او سوبھو ڈیرو انور علی بلوچ ان کے عملے امداد علی شاہ ،افضل حسین دایو ،قادر بخش کلوڑ ،پراپرٹی کے جعلی کاغذات بنانے پر سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کراچی (موجودہ کے ایم سی) کے ڈی ڈی او عمران قدیر ،خالد ہاشمی ،ندیم سفیان ،کلرک شاہد اقبال ،سلیم ،مسیح الدین ،منگھوپیر میں غیر قانونی ہائیڈرنٹ چلانے کے الزام میں واٹربورڈ کے اظہار الدین ،اعجاز عالم ،عبدالقادر ،عارف فاروق ،صفی اﷲ خان شامل ہیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکی ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس کے موقع پر سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان سے ملاقات
-
ضلع خیبر میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد مارے گئے
-
پنجاب میں عام تعطیل کا اعلان
-
گلگت بلتستان میں پن بجلی کی بے پناہ صلاحیت کو ترقی کیلئے استعمال کرنے کی ضرورت ہے، صدر مملکت آصف علی زرداری کی گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیر اعلیٰ سے ملاقات میں گفتگو
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس کا دورہ ، شہریوں سے مسائل دریافت کئے
-
جلسہ کرنا پی ٹی آئی کا آئینی حق ہے، اسد قیصر کے مطالبے کی حمایت کرتا ہوں
-
غزہ میں جنگ بندی کے لیے سعودی عرب میں ملاقات
-
وزیردفاع خواجہ محمد آصف سے ترکیہ کی بری افواج کے کمانڈرجنرل سیلکوک بایراکتاراوغلو کی ملاقات
-
مرضی کے ریفری کیساتھ میچ کھیلنے والے مافیا کو رفیق تارڑ اور جسٹس قیوم جیسے ججز ہی بھاتے ہیں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.