پاکستان میں اب بھی دہشت گردوں کے کئی گروہ پیدا ہو رہے ہیں،اسلام آبادان کے خلاف کارروائی کرے،امریکہ
منگل 1 ستمبر 2015 12:27
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء ) امریکہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں اب بھی دہشت گردوں کے کئی گروہ پیدا ہو رہے ہیں، پاکستان ان کے خلاف کارروائی کرے،سوزن رائس نے دورہ پاکستان کے دوران پاکستانی قیادت کو دہشتگردی کے خطرات سمیت دیگر معاملات پر امریکی موقف سے آگاہ کیا اور خطے میں جاری خطرات اور تشدد کو ختم کرنے کے لیے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا، پاکستان اور بھارت کو تمام تنازعات خود حل کرنے ہیں، دونوں ملکوں کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ چاہتے ہیں ۔
واشنگٹن میں بریفنگ کے دوران امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ امریکا کو اس بات کا احساس ہے کہ طالبان کے علاوہ حقانی نیٹ ورک اور پاکستان میں موجود دیگر دہشت گروپوں سے اب بھی خطرات لاحق ہیں اور امریکا چاہتا ہے کہ پاکستان اس خطرات میں کمی کے لیے مزید اقدامات کرے۔(جاری ہے)
امریکا کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب بھی دہشت گردوں کے کئی گروہ پیدا ہو رہے ہیں۔
چاہتے ہیں کہ پاکستان ان کے خلاف کارروائی کرے۔پاک بھارت کشیدگی کے متعلق ایک سوال پر مارک ٹونر کا کہنا تھا سرحدی یا کوئی اور تمام تنازعات پاکستان اور بھارت کو مذاکرات کے ذریعے خود ہی حل کرنے ہیں۔امریکا دونوں ملکوں کو امن بات چیت کی ترغیب دیتا رہے گا۔انھوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی اور تناؤ کا خاتمہ چاہتے ہیں کیونکہ یہ خطے کے تمام ممالک کے مفاد میں ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان جتنے زیادہ مذاکرات ہوں گے، اتنا ہی تناؤ میں کمی ہوگی اور امریکا دونوں ملکوں کے درمیان مذاکرات کی حمایت کرتا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان امن خطے کے استحکام کیلئے لازمی ہے۔ایک سوال پر مارک ٹونر کا کہنا تھا کہ سلامتی کی مشیر سوزن رائس حال ہی میں دورہ پاکستان میں پاکستانی قیادت کو دہشتگردی کے خطرات سمیت دیگر معاملات پر امریکی موقف سے آگاہ کیا اوردہشت گردی کے حوالے سے پاکستانی قیادت سے کھل کر اور تعمیری بات چیت کی ہے اور خطے میں جاری خطرات اور تشدد کو ختم کرنے کے لیے طریقوں پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.