انتخاب کے حوالے سے اختلافات دور کرنے کے لئے اختیارات دیئے جائیں
افغان علماء نے طالبان رہنما کو ڈیڈ لائن دے دی ملا منصور اور ان کے مخالفین نے اپنے اختلافات دور نہ کئے تو جنگ شروع ہو سکتی ہے ،مولوی احمد
منگل 1 ستمبر 2015 13:15
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اپریل۔2015ء) افغان علماء نے طالبان رہنما کو ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ان کے انتخاب کے حوالے سے اختلافات دور کرنے کے لئے اختیارات دیئے جائیں ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان علماء نے سوچ بچار اور مصلحت کی کوششیں اس وقت شروع کیں جب کچھ طالبان رہنماؤں بشمول ملا عمر کا خاندان ، نے ملا منصور کے انتخاب پر اعتراض کیا اور ان سے بیعت لینے سے انکار کیا ۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ملا منصور علماء سے ملاقات کرنے سے انکار ی تھا تاہم وہ ان کا استقبال کرنے پر راضی ہو گیا ۔مگر اپنے انتخاب کے حوالے سے انہیں کوئی فیصلہ کرنے کا اختیار دینے سے انکار کیا ۔بعدازاں علماء نے ملا اختر منصور سے ملاقات کی اور ان کی اتھارٹی چاہی تاہم انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مشاورت کو مشروط کیا۔(جاری ہے)
علماء وفد کے سربراہ مولوی احمد ربانی کا کہنا ہے کہ کافی عرصہ گزر گیا ہے کہ انہوں نے کوئی ردعمل کا جواب نہیں دیا ۔
طویل انتظار کے بعد علماء نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اختر منصور اور ان کے ساتھیوں کو علماء کو دو یا تین دنوں کے اندر جواب دینا چاہئے ۔اگر ان کو جواب نہیں ملا تو علماء اپنا فیصلہ خود کریں گی ۔وہ وہی کریں گی جو کچھ وہ چاہیں گے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق مولوی احمد نے انتباہ کیا کہ اگر ملا منصور اور ان کے مخالفین نے اپنے اختلافات دور نہ کئے تو جنگ شروع ہو سکتی ہے ۔یہ ریمارکس ایسے وقت میں آئے ہیں جب صوبہ زابل میں ملا منصور اور سینئر طالبان کمانڈر منصور تادلہ کے حامیوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں ۔ واضح رہے کہ تادلہ نے ملا منصور کی نامزدگی مسترد کر دی تھی اور اپنا وزن ملا عمر کے خاندان کی پشت پر ڈالا اور ان کی حمایت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.