قصور ،مبینہ جنسی زیادتی اور ویڈیو سکینڈل کیس میں5 ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ
منگل 1 ستمبر 2015 16:22
قصور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) ْ قصور کی عدالت نے بچوں سے مبینہ جنسی زیادتی اور ویڈیو سکینڈل کیس میں5 ملزمان کی عبوری ضمانت منسوخ کردی ہے ، پولیس نے عدالتی حکم کے بعد تمام ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کر کے تحویل میں لے لیا ہے ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق پیر کے روز عدالت نے قصور میں بچوں سے زیادتی کرنے پر مقدمہ درج ہونے کے بعد عبوری ضمانتیں کروانے والے 5ملزمان کی ضمانت منسوخ کر دی ہے ، ملزمان نے قبل ازگرفتاری اپنی ضمانت کروا لی تھی اور عدالت میں ضمانت میں توسیع کی درخواست دی تھی جسے عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج نے مسترد کرتے ہوئے عبوری ضمانتیں منسوخ کر کے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے ، پولیس نے عدالت سے ضمانت منسوخ ہونے پر مبینہ زیادتی کیس میں ملوث ملزمان تنزیل الرحمان، عتیق الرحمان، محمد یحیٰ ، سلیم اختر، اور علیم الرحمان کو گرفتار کر لیا ۔
مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.