مقابلہ مضمون نویسی2012 کا نقدانعام ابھی تک طالبہ کو کیوں نہیں دیا گیا؟‘ محتسب پنجاب نے نوٹس لے لیا
منگل 1 ستمبر 2015 16:28
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء)محتسب پنجاب جاوید محمود نے یوتھ فیسٹیول کے تحت مقابلہ مضمون نویسی میں پوزیشن حاصل کرنے والی ہونہار طالبہ کو تین سال سے انعامی رقم نہ ملنے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری تعلیم ، ڈ ی سی او قصور اور ا ی ڈی او، ایجوکیشن قصور سے جواب طلب کر لیا، محتسب پنجاب نے کاروائی کا آغازایک طالبہ کرن بنت مختاراحمد کی اپیل پر کیا ہے جوقومی اخبار میں شائع ہوئی ۔
تفصیلات کے مطابق موضع تلونڈی تحصیل چونیاں، ضلع قصور کی رہائشی طالبہ کرن بنت مختار احمد نے قومی روزنامے کے ذریعے اپیل کی کہ اس نے محکمہ تعلیم کے زیرِ اہتمام 2012میں ہونے والے مقابلہ مضمون نویسی میں مرکز لیول پر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ تحصیل کی سطح پر مقابلہ مضمون نویسی میں دوسری پوزیشن کی حقدارقرارپائی ۔(جاری ہے)
یوتھ فیسٹیول کے انعقاد پر حکومت پنجاب کی جانب سے نقد انعامات دینے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن میں ابھی تک نقد انعام سے محروم ہوں۔
طالبہ کے مطابق مقابلے میں شرکت کے وقت وہ آٹھویں جماعت میں زیر تعلیم تھی لیکن اب میٹرک بھی نمایاں نمبر لے کر پاس کر چکی ہے اور انعام کے انتظار میں ہے۔ طالبہ کے مطابق مقابلہ مضمون نویسی میں شرکت کیلئے وہ جیب سے اخراجات برداشت کر کے شہر جاتی رہی اور قیام و طعام اور سفری اخراجات بھی خود برداشت کئے۔ اب میٹرک کے بعد مزید تعلیم جاری رکھنے کیلئے انعامی رقم مل جائے تو تعلیمی سلسلہ برقرار رکھنے میں معاونت ہو سکتی ہے۔ محتسب پنجاب نے طالبہ کی اپیل پر از خود نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری تعلیم، ڈی سی او قصور اور ا ی ڈی او ، ایجوکیشن قصور سے جواب طلب کر لیا ہے کہ طالبہ کو اب تک انعامی رقم سے کیوں محروم رکھا گیا ہے؟ محتسب پنجاب نے بتایا کہ معاملے کی تفصیلی انکوائری کی جائیگی اور طالبہ کو اس کا حق دلوانے کے ساتھ ساتھ ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی سفارش بھی کی جائیگی۔مزید تعلیم کی خبریں
-
پنجاب کریکلم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ادارہ ختم کرنے کا فیصلہ
-
میٹرک اورانٹرمیڈیٹ کے امتحانات سرکاری سکولوں کے لیے درد سر بن گئے
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.