ایم اے/ایم کام (فائنل) اور ایم ایس سی (پریویس/فائنل) کے امتحانات 8ستمبر سے ہوں گے

منگل 1 ستمبر 2015 16:30

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء)ناظم امتحانات جامعہ سندھ (سالانہ) غلام مرتضیٰ سیال کے مطابق یونیورسٹی سے ملحقہ سرکاری کالجز کے ایم اے/ایم کام (فائنل) اور ایم ایس سی (پریویس/فائنل) پوسٹ گریجوئیٹ (سالانہ امتحانات 2014) کے زبانی و پریکٹیکل امتحانات 8 ستمبر سے لیے جائیں گے۔