سندھ پولیس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم میں لگے کیمرے اپنی افادیت کھونے لگے
4 برس قبل لگائے گئے،کیمرے موجودہ حالات سے مطابقت نہیں رکھتے ، ان کی ٹیکنالوجی پرانی ہوگئی
منگل 1 ستمبر 2015 17:22
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) سندھ پولیس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم میں لگے کیمرے اپنی افادیت کھوتے جارہے ہیں ، 4 برس قبل لگائے گئے کیمرے موجودہ حالات سے مطابقت نہیں رکھتے ، ان کی ٹیکنالوجی پرانی ہوگئی ہے ۔زیادہ تر وارداتوں میں ملزمان کے چہرے انتہائی غیر واضح ہوتے ہیں جس کا تمام تر فائدہ ملزمان کو ہی پہنچتا ہے ، رہی سہی کسر کیمروں کی دیکھ بھال نہ ہونے سے پوری ہوجاتی ہے ، عبدالرشید گوڈیل اور ایڈووکیٹ امیر حیدر شاہ کیس واضح مثال ہیں ، تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے اپنی افادیت کھوتے جارہے ہیں ، سندھ پولیس نے سرویلنس سسٹم پر 2009 میں کام کا آغاز کیا تھا۔
2010 میں تمام تر کاغذی کارروائی مکمل کی گئی جس کے بعد 2011 میں کیمروں کی تنصیب کے بعد منصوبے کا افتتاح ہوا ، منصوبے کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں 960 کیمرے لگائے گئے تھے جس میں ساتھ زون کو مکمل طور پر مانیٹرکیا گیا ، ذرائع نے بتایا کہ اس وقت 2 میگا پکسل (2MP) کا کیمرا لگایا گیا تھا جوکہ اب 2015 میں پرانی ٹیکنالوجی میں شمار کیا جاتا ہے ، سسٹم میں اسٹوریج کی مدت بھی صرف ایک ماہ ہی ہے جوکہ کراچی جیسے بڑے شہروں کے لحاظ سے انتہائی کم ہے ، مذکورہ کیمرے موجودہ دور جدید سے مطابقت نہیں رکھتے ہیں ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
کسانوں نے گندم کی خریداری میں تاخیر پر احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا
-
ججز خط کیس؛ عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر حکومت اور ایجنسیوں سے تفصیلی جواب طلب
-
امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے مشروط کردیا
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ
-
ہمیں ایک ہائی سکیورٹی رسک ملک و قوم کا منفی تاثر زائل کرنا ہوگا، احسن اقبال
-
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض ‘الیکشن کمیشن نے اعتراضات پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی
-
ویوو Y100 کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر دُرفشاں سلیم کو متعارف کردیا گیا
-
امریکہ: فائرنگ میں تین پولیس افسران ہلاک، پانچ زخمی
-
غزہ: فائر بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات
-
خیبرپختونخوا میں ’پاکستان ڈیجیٹل سٹی‘ کے قیام کے معاہدے پر دستخط
-
اگر میرے کام میں مداخلت ہو اور میں روک نہ سکوں تو مجھے گھر چلے جانا چاہیے.جسٹس قاضی فیض عیسی‘سب کو معلوم ہے کہ سچ کیا ہے لیکن بولنے کی ہمت کوئی نہیں کررہا.جسٹس اطہر من اللہ
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے،وفاقی وزیراحسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.