دہشتگردی اور ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے سے ہی شہر کراچی میں امن قائم ہوگا،ڈاکٹر عارف علوی
رشید گوڈیل پر حملہ کرنیوالے دہشتگردوں کو فوری گرفتار کر کے قرار واقع سزا دینی چاہئے ،رہنما تحریک انصاف
منگل 1 ستمبر 2015 20:03
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم ستمبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے چیف آرگنا ئزر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ کراچی شہرسے دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگ کے خاتمے سے ہی شہر کراچی میں امن قائم ہوگا۔ دہشت گرد کوئی بھی ہو انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جانا چاہئے۔
(جاری ہے)
دہشت گرد کا کوئی دین مذہب ، اور ذات نہیں ہوتی دہشت گرد دہشت گرد ہوتے ہیں جس طرح کراچی شہر میں رینجرز اوردیگر سیکورٹی ادارے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اسی طرح اندرون سندھ میں بھی رینجرز اور دیگر سیکورٹی اداروں کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔
یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما و رکن قومی اسمبلی رشیدگوڈیل کی لیاقت نیشنل ہسپتال میں عیادت کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہیں۔ ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ سندھ حکومت اور سیکورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ رشید گوڈیل پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کو فوری گرفتار کر کے قرار واقع سزا دینی چاہئے ۔ اور ہم دعا گو ہیں کہ اﷲ تعالی رشید گوڈیل کو جلد صحت یاب کرے۔ جب تک جزا و سزا کا نظام مضبوط نہیں ہو گااس وقت تک ملک ترقی نہیں کر سکے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
گلگت بلتستان ، مسافر بس گہری کھائی میں گرنے سے 20افرادجاں بحق 22شدید زخمی
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.