اسلام آباد ہائی کورٹ نے یوسف گیلانی کی 9ویں کیس میں حفاظتی ضمانت منظورکرلی ‘ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کا حکم
بدھ 2 ستمبر 2015 18:14
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے یوسف رضا گیلانی کے 9ویں کیس میں بھی حفاظتی ضمانت منظورکرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا،یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں آج اسی وجہ سے پیش ہوئے، پیپلز پارٹی کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں،ایف آئی اے نے دو دن قبل ملتان میں میرے گھر کے ملازمین کو حراساں کیا،نیب سب کے خلاف بلاتفریق کارروائی کرے۔
تفصیلات کے مطابق بدھ کواسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے 9ویں مقدمے میں بھی حفاظتی ضمانت منظور کرلی، عدالت نے یوسف رضا گیلانی کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس نور الحق قریشی نے درخواست کی سماعت کی۔(جاری ہے)
ضمانت منظور کئے جانے کے بعد عدالت کے بعد سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے اپنے وکلاء اور حامیوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے خلاف انتقامی کارروائیاں اورامتیاز ی سلوک کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز آٹھ مقدمات میں ضمانت منظور کرائی تو ایک اور مقدمہ بنا دیا گیا ،اب اس کی بھی ضمانت کرا لی ہے پتہ چلا ہے کہ پانچ چھ اور کیسز بنائے جا رہے ہیں جب بنیں گے دیکھ لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے نے پرسوں میرے گھر پر بھی چھاپہ مارا ، میرے ملازمین کو ہراساں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو نے کیسز کا سامنا کیا اور عدالتوں میں پیش ہوئے ، بے نظیر بھٹو اور آصف زرداری بھی عدالتوں کے احترام میں پیش ہوئے۔ سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں ، عدالتوں کے احترام ہی کی وجہ سے یہاں پہنچے ہیں ، تمام مقدمات کا سامنا کرینگے۔انہوں نے کہا کہ میری کردار کشی کی جا رہی ہے جسے برداشت نہیں کروں گا۔ اس موقع پر یوسف رضا گیلانی کے وکلاء فاروق ایچ نائیک اور لطیف کھوسہ نے کہا کہ عدالت ایف آئی اے کو مزید کیسز درج کرنے سے روکے ،تعصب نہ کیا جائے 17سال پرانے کیسز کھولے جا رہے ہیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کسانوں نے گندم کی خریداری میں تاخیر پر احتجاج کا دائرہ کار بڑھا دیا
-
ججز خط کیس؛ عدلیہ میں مبینہ مداخلت پر حکومت اور ایجنسیوں سے تفصیلی جواب طلب
-
امریکہ نے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو اسرائیل کے ساتھ تعلقات سے مشروط کردیا
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے بعد وطن واپس روانہ
-
ہمیں ایک ہائی سکیورٹی رسک ملک و قوم کا منفی تاثر زائل کرنا ہوگا، احسن اقبال
-
پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن پر اعتراض ‘الیکشن کمیشن نے اعتراضات پر جواب جمع کروانے کی ہدایت کردی
-
ویوو Y100 کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر دُرفشاں سلیم کو متعارف کردیا گیا
-
امریکہ: فائرنگ میں تین پولیس افسران ہلاک، پانچ زخمی
-
غزہ: فائر بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات
-
خیبرپختونخوا میں ’پاکستان ڈیجیٹل سٹی‘ کے قیام کے معاہدے پر دستخط
-
اگر میرے کام میں مداخلت ہو اور میں روک نہ سکوں تو مجھے گھر چلے جانا چاہیے.جسٹس قاضی فیض عیسی‘سب کو معلوم ہے کہ سچ کیا ہے لیکن بولنے کی ہمت کوئی نہیں کررہا.جسٹس اطہر من اللہ
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے،وفاقی وزیراحسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.