پاک فضائیہ کے عازمین حج کا73 رکنی وفد ایئر مارشل سعید محمد خان کی قیادت میں جدہ روانہ ہو گیا
بدھ 2 ستمبر 2015 20:22
کراچی ۔ 2 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 02 ستمبر۔2015ء) پاک فضائیہ کے عازمین حج کا73 رکنی وفد وائس چیف آف دی ائیر اسٹاف ایئر مارشل سعید محمد خان کی قیادت میں پی اے ایف بیس فیصل سے جدہ روانہ ہو گیا۔ بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ایئر آفیسر کمانڈنگ سدرن ائیر کمانڈ ایئر وائس مارشل سلمان احسن بخاری نے انہیں الوداع کہا۔
(جاری ہے)
ایئر وائس مارشل سلمان احسن بخاری نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں اس خوش نصیبی پر آپ سب کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں کہ آپ سب حج کی ادائیگی کے وقت نظم و ضبط اور صبر کا مظاہرہ کریں گے کیونکہ آپ لوگ نہ صرف پاک فضائیہ کے نمائندے ہیں بلکہ اس مقدس زمین پر اپنے ملک کے سفیر بھی ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ فریضہ حج عملی طور پر ہمیں اپنے باہمی اختلافات مٹانے اور اپنے درمیان ایثار، مساوات، اتحاد اور محبت کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ آپ پاکستان کی سلامتی و استحکام، مسلح افواج اور پاک فضائیہ کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں کرتے رہیں گے۔ پاک فضائیہ کے عازمین حج کے وفد میں پاک فضائیہ کے افسران، جونئیر کمیشنڈ افسران، ا یئر مین اور سویلین شامل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.