بھارت نے جنگ مسلط کی توپاکستان بھرپورجواب دینے کیلئے مکمل طورپرتیارہے ‘وزیردفاع
جمعرات 3 ستمبر 2015 13:06
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ ہماری فوج کئی سالوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے اور کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا جانتے ہیں ‘پاکستان امن کا خواہاں ہے ‘ بھارت کی قیادت پر جنگی جنون سوار رہا تو اسے بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔
(جاری ہے)
ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے قلیل یا طویل مدت جنگ مسلط کی تو پاکستان اس کا بھرپور جواب دینے کیلئے مکمل طور پر تیار ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستانی مسلح افواج نے 1965 میں بھارتی فوج کے عزائم خاک میں ملا دئیے تھے اور اب وہ زیادہ تجربہ کار اور پیشہ ورانہ فوج ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری فوج کئی سالوں سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہے اور وہ کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینا جانتی ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف امن پر یقین رکھتے ہیں لیکن اگر ملکی بقاء کا مسئلہ درپیش ہوا تو ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.