پاکستان کشمیر میں تشدد بھڑکانے کا ذمہ دار ہے ، بھا رتی ہرزہ سرا ئی

جمعرات 3 ستمبر 2015 13:38

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) بھارتی امور داخلہ کے وزیر مملکت کرن ریجیو نے پاکستان پر کشمیر میں تشدد بھڑکانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ کنٹرول لائن پر پاکستانی جارحیت کا پوری شدت کے ساتھ جواب دیا جا رہا ہے اور فوج کو ہدایات جاری کر دی گئی ہے کہ وہ ملکی سلامتی کو یقینی بنانے کے لئے جارحیت کا دندان شکن جواب دیں ۔

امور داخلہ کے مرکزی وزیر مملکت کرن ریجیو نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران ہرزہ سرا ئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان امن کو درہم برہم کرنے کے لئے کنٹرول لائن پر جان بوجھ کر کشیدگی پھیلا رہا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کی جانب سے مسلسل بنیادوں پر سیز فائر کی خلاف ورزیاں جاری ہیں انہوں نے کہا کہ آر ایس پورہ سیکٹر راجوری اور بالا کوٹ سیکٹروں سمیت جہاں جہاں بھی سیز فائر کی خلاف ورزی کی جا رہی ہے اس کا پوری قوت کے ساتھ جواب دیا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارت پیشگی حملہ نہیں کرتا لیکن جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی فوج کو سخت ہدایات دی گئی ہیں انہوں نے کہا کہ ہم صورت حال پر نگاہ رکھے ہوئے ہیں ۔ فوج کو سخت ہدایات دی گئی ہیں کہ ملکی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے سیز فائر کا بھرپور جواب دیں اور دندان شکن جواب دیں تاکہ کسی کی بھی جرات نہ ہو سکے کہ وہ بھارتی سرحدوں پر چھیڑ خانی کر سکے

متعلقہ عنوان :