سپریم کورٹ کا نیشنل ایگریکلچر ریسرچ کونسل کی زرعی اراضی پر ہاؤسنگ اسکیم کی تعمیر روکنے کا حکم
جمعرات 3 ستمبر 2015 15:31
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے نیشنل ایگریکلچر ریسرچ کونسل این اے آر سی کی زرعی اراضی پر ہاؤسنگ اسکیم کی تعمیر روکنے کا حکم دے دیا، عدالت نے سی ڈی اے، وفاقی حکومت اور درخواست گزار سے 10روز میں تحریری جواب طلب کرلیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت تک زرعی اراضی پر ہاؤسنگ اسکیم کی تعمیر سے متعلق سی ڈی اے کی جانب سے وزیراعظم کو بھجوائی گئی سمری زیر التواء رہے گی۔
جمعرات کو سپریم کورٹ میں نیشنل ایگریکلچر ریسرچ کونسل کی زرعی اراضی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔درخواست گزار کی طرف سے عدالت میں موقف اختیار کیاگیا کہ این اے آر سی کی 1395ایکڑ اراضی 1975ء میں ریسرچ مقاصد کیلئے دی گئی تھی، سی ڈی اے زرعی تحقیقاتی کونسل کی زمین پر ہاؤسنگ سوسائٹی بنانا چاہتی ہے، اس حوالے سے سیکرٹریٹ کیبنٹ اور وزیراعظم نواز شریف کو سی ڈی اے کی طرف سے ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کی سمری بھیجی گئی ہے، اس سینٹر میں بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مل کر ریسرچ کی جاتی ہے، جس پر چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے ریمارکس دیئے کہ یہ سی ڈی اے کی ذاتی زمین نہیں ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.