قومی اسمبلی کی کابینہ سیکرٹریٹ کمیٹی کااجلاس
پی آئی اے کی پروازوں میں ناقص کھانے کی فراہمی اوردیگرسہولیات کے فقدان کانوٹس لیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی
جمعرات 3 ستمبر 2015 20:59
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء) قومی اسمبلی کی کابینہ سیکرٹریٹ کمیٹی نے پی آئی اے کی پروازوں میں ناقص کھانے کی فراہمی اوردیگرسہولیات کے فقدان کانوٹس لیتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی ہے جبکہ کارگوچارجز کی مد میں 67کروڑ13لاکھ 90ہزارروپے نقصان کے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی نہ ہونے پر سخت برہمی کااظہارکیاہے۔ جمعرات کو پی آئی اے بلڈنگ میں کمیٹی کااجلاس رانا محمد حیات خان کی عدم موجودگی کے باعث پروین مسعودبھٹی کی صدارت میں ہواجس میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی کارکردگی ،مسافروں سے مختلف چارجز کی وصولی اورپی آئی اے میں ناقص کھانے کی فراہمی کاجائزہ لیاگیا ۔
کمیٹی نے طویل وقت گزرجانے کے باوجود کارگو چارجز میں67 کروڑ سے زائد نقصانات کی تحقیقات شرو ع نہ ہونے پرسخت برہمی کااظہار کیا اور ہدایت کی کہ 30 دن میں کمیٹی کو اس حوالے سے آگاہ کیاجائے کمیٹی نے بین الاقوامی پروازوں کے مسافروں سے ایک ہزار روپے اور اندرون ملک کے مسافروں سے تین سو روپے کی وصولی کے معاملے کابھی جائزہ لیا اور اسے آئندہ اجلاس تک موخر کردیا کمیٹی نے پی آئی اے کی پروازوں میں ناقص کھانے کی فراہمی پر بھی برہمی کااظہارکرتے ہوئے آئندہ اجلاس میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.