راولپنڈی ،محکمہ زراعت پنجاب کا انسداد ڈینگی سے متعلق سیمینار کا اہتمام
جمعرات 3 ستمبر 2015 21:18
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء ) محکمہ زراعت پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ایگریکلچر کمپلیکس دفتر اسسٹنٹ ڈائریکٹر نظامت زرعی اطلاعات راولپنڈی میں انسداد ڈینگی سے متعلق سیمینار کا اہتمام کیا جس میں محکمہ زراعت کے افسران، عملہ اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات کو ایگریکلچر کمپلیکس شمس آباد میں موجود تمام دفاتر کے افسران نے اپنی نگرانی میں دفاتر، چھتوں، گملوں، پانی کی ٹینکیوں اور دیگر پانی کھڑا ہونے والی جگہوں کی صفائی کروائی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول پنجاب ریاض احمد ، ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت (توسیع) راولپنڈی ڈاکٹر محمد عارف خان اور دیگر ماہرین نے ڈینگی سے بچاؤ کے بارے میں کئے جانے والے اقدامات پر شرکاء کو معلومات فراہم کیں۔(جاری ہے)
اس موقع ریاض احمد ، ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ نے ڈینگی مچھر کی افزائش کو روکنے، لاروے کی تلفی اور ڈینگی بخار سے بچاؤ کے متعلق احتیاطی تدابیر بتائیں۔
ڈینگی مچھر پانی میں جنم لیتا ہے جبکہ یہ انڈے دینے کیلئے ٹھہرے ہوئے پانی کا انتخاب کرتی ہے۔ ڈینگی بخار کا وائرس چونکہ مچھر کے کاٹنے سے انسان میں منتقل ہوتا ہے اس لئے مچھر کے کاٹنے سے بچنا ہی بہتر ہے۔ اس سلسلے میں صاف پانی ذخیرہ کرنے والے برتنوں، ٹینکوں اور درموں کو ڈھانپ کر رکھا جائے۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد عارف نے ڈینگی مچھروں کے انسداد کے لئے عوام میں شعور اجاگر کرنے کی ضرورت ہے اور یہ کہ انفرادی سطح پر آس پاس کے ماحول کو خشک و صاف ستھرا رکھنے اور پانی کو کھڑا ہونے سے روک کر مچھروں کی محفوظ پناہ گاہوں کا خاتمہ ممکن ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شاپنگ بیگ کا استعمال کم سے کم کیا جائے اور پانی رکھنے والے برتنوں کو ڈھانپ کر رکھا جائے۔مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.