سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے ک کا شیڈول کا اعلان
سندھ کے 15 ،پنجاب کے 12 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے،کاغذات نامزدگی 13 سے17 ستمبرتک وصول کیے جائیں گے
جمعرات 3 ستمبر 2015 22:15
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 ستمبر۔2015ء ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا شیڈول کا اعلان کردیا۔الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کا شیڈول جاری کردیا جس کے مطابق دوسرے مرحلے میں سندھ کے 15 جب کہ پنجاب کے 12 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔
(جاری ہے)
انتخابی شیڈول کے مطابق امیدواروں سے کاغذات نامزدگی 13 سے17 ستمبرتک وصول کیے جائیں گے، جن کی جانچ پڑتال 26 ستمبر سے یکم اکتوبر تک ہوگی، کاغذات نامزدگی کے مسترد یا منظوری خلاف اپیلیں 6اکتوبرتک دائر کی جاسکیں گی، 12 اکتوبر کو اپیلوں پر فیصلے سنائے جائیں گے۔
امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی 13 اکتوبر کو واپس لے سکیں گے۔ 14 اکتوبر کو امیدواروں کی حتمی فہرست آویزاں کی جائیں گی جب کہ پولنگ 19 نومبر کو ہوگی۔واضح رہے کہ سندھ اور پنجاب میں 3 مرحلوں میں بلدیاتی انتخابات کرائے جارہے ہیں ، پہلے مرحلے میں پولنگ 12 اکتوبر کو ہوگی جب کہ 3 دسمبر کو تیسرے مرحلے میں پنجاب میں 12 اور سندھ میں 6 اضلاع میں پولنگ ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.