جرمنی کے فیکٹری آرڈرز میں رواں سال جولائی کے دوران 1.4 فیصد ریکارڈکمی

جمعہ 4 ستمبر 2015 16:53

فرینکفرٹ ۔ 4 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) جرمنی کے فیکٹری آرڈرز میں رواں سال جولائی کے دوران 1.4 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

جرمن وزارت خزانہ کے جاری بیان کے مطابق رواں سال جون میں فیکٹری آرڈرز میں 1.8 فیصد اضافہ ہوا تاہم جولائی کے دوران فیکٹری آرڈرز میں توقعات کے برعکس کمی ہوئی۔ بیان کے مطابق فیکٹری آرڈرز میں کمی کی وجہ جرمن مصنوعات کی غیر ملکی طلب میں کمی تھی اور اس عرصہ کے دوران ایکسپورٹ آرڈرز میں 5.2 فیصد کمی جبکہ مقامی سطح پر آرڈرز میں 4.1فیصد اضافہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :