ہائیکورٹ نے ڈی لیمٹیشن اتھارٹی کی جانب سے بلدیاتی حلقہ بندیوں کی یونین کونسلز اور ہیڈ کوارٹرز کو کالعدم قرار دیدیا

جمعہ 4 ستمبر 2015 19:35

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ڈی لیمٹیشن اتھارٹی کی جانب سے بلدیاتی حلقہ بندیوں کی یونین کونسلز اور ہیڈ کوارٹرز کو کالعدم قرار دے دیا۔فاضل عدالت نے بلدیاتی انتخابات کیلئے نئی حلقہ بندیوں کے خلاف دائر حق نواز سمیت دیگر کی درخواستوں پرفیصلہ سنایا ۔

(جاری ہے)

فاضل عدالت نے قرار دیا کہ ڈی لیمٹیشن اتھارٹی کو نئی یونین کونسلز کے نام تبدیل کرنے کا اختیار نہیں اور نہ ہی یونین کونسل ہیڈکوارٹر بنانے کا اختیار ہے ۔

لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے سیکشن3(2) کے تحت ڈی لیمٹیشن اتھارٹی کو یونین کونسل ہیڈ کوارٹر ز بنانے کا اختیار نہیں ہے بلکہ یونین کونسل ہیڈکوارٹر بنانے کا اختیار صرف صوبائی حکومت کے پاس ہے ۔ درخواست گزاروں کی طرف سے کہا گیا تھا کہ ڈی لیمٹیشن اتھارٹی یونین کونسلز اور یونین کونسل ہیڈکوارٹرز بنا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :