سپریم کورٹ نے ماڈل عبیرہ قتل کیس میں حکیم ذیشان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی

جمعہ 4 ستمبر 2015 21:52

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) سپریم کورٹ نے ماڈل عبیرہ قتل کیس میں حکیم ذیشان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس اعجاز احمد چوہدری اور جسٹس عمر عطا ء بندیال پرمشتمل دو رکنی بنچ نے ملزم حکیم ذیشان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پولیس نے حکیم ذیشان کو بلاجواز اس مقدمے میں ملوث کیا ہے، ملزم کا مقتولہ اور اسکی دوست عظمی راؤ عرف طوبی دونوں سے تعلق تھا، طوبی نے اپنی دوست کو زہر دے کر قتل کیا مگر اسے بھی کیس میں ملوث کر دیا گیا لہٰذاملزم کی ضمانت منظور کی جائے۔

مقتولہ ماڈل کے بھائی زوہیب کے وکیل سرفراز ڈیال ایڈووکیٹ نے بنچ کو بتایا کہ طوبی نے جو زہر مقتولہ کو دیا وہ ذیشان سے ہی خریدا گیا تھا، ذیشان سے جو زہر برآمد ہوا ہے، وہ وہی زہر ہے جو میڈیکل رپورٹ کے مطابق ماڈل عبیرہ کو دیا گیا۔ فاضل بنچ نے دونوں طرف سے دلائل سننے اور میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد ملزم حکیم ذیشان کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔

متعلقہ عنوان :