میڈیا کا ذمہ دارانہ اور مصلحانہ کردار قوموں کی تعمیر میں ناگزیر اہمیت رکھتا ہے ، سید اشرف قریشی
جمعہ 4 ستمبر 2015 22:55
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 ستمبر۔2015ء) جماعۃ السنہ پاکستان کے مرکزی ناظم اور اہلحدیث ایکشن کمیٹی کے رہنما سید اشرف قریشی اور مرکزی رہنما سید عامر نجیب نے کہا ہے کہ میڈیا کا ذمہ دارانہ اور مصلحانہ کردار قوموں کی تعمیر میں ناگزیر اہمیت رکھتا ہے۔ سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا پر اسلامی معاشرتی قدروں کی پامالی اور اعلیٰ اخلاقی رہنمائی کے فقدان کے باعث ملک کے نوجوان شدید ذہنی خلفشار اور پراگندگی کا شکار ہیں حکومت ، سول سوسائٹی اور ملک کے دانشور طبقات کو مل کر نئی نسل کی بہترین تربیت کے لئے منظم منصوبہ بندی کرنی چاہئئے ۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے مرکزی دفتر میں منعقدہ فکری مذاکرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ سید اشرف قریشی نے کہا کہ مخلوط تعلیمی نظام اور والدین کی بچوں کی تربیت میں غفلت کے باعث دلخراش واقعات جنم لے رہے ہیں جو کسی المیے سے کم نہیں ۔(جاری ہے)
انھوں نے کہا کہ ہمیں سوچنا ہوگا کہ لوگ غربت سے عاجز اور کسی اندوہناک واقعے سے دل برداشتہ ہو کر خودکشی کیوں کر لیتے ہیں حالانکہ ایک مسلمان جانتا ہے کہ خودکشی قطعی حرام ہے ۔
انھوں نے کہا کہ گذشتہ دنوں ہونے والا دو معصوم بچوں کا المناک واقعہ ملک کے نظام تعلیم کی خرابیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے اس المناک سانحے پر اسمبلی میں تفصیلی غور و خوص ہونا چاہئے اور اس کی روشنی میں نظام تعلیم کی درستگی کے لئے مربوط سفارشات کا تعین اور پھر اس پر عمل درآمد ہونا چاہئے ۔مزید اہم خبریں
-
'اگر میں ہوتا تو کرتار پور کو پاکستان سے چھین لیتا'، مودی
-
جارجیا کے 'فارن ایجنٹ' بل سے امریکہ ناراض کیوں ہے؟
-
پی ٹی آئی سیکرٹریٹ پر کارروائی کا فیصلہ سی ڈی اے کا اپنا تھا،اعظم نذیر تارڑ
-
پاکستان کے ساتھ جامع اقتصادی پالیسی واصلاحاتی پروگرام پر سٹاف لیول معاہدہ تک پہنچنے کی جانب اہم پیش رفت ہوئی ہے، آئی ایم ایف
-
اے این ایف کی کارروائی،کارگو کے ذریعے بیرون ملک بھاری مقدار میں آئس سمگلنگ کی کوشش ناکام
-
تحریک انصاف کو جلسے کی اجازت نہ دینے پر ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو نوٹس جاری
-
ایران کےاسلامی انقلاب کے قائد آیت اللہ خمینی کا بھارتی کنکشن
-
تحریک انصاف کے سیکرٹریٹ کو سیل کرنے کے دوران مزاحمت پر انسداد دہشتگردی کا مقدمہ درج
-
پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن ( پی آئی اے) کا چترال کا سفر کرنے والے سیاحوں کو ہوٹل قیام پر 20 فیصد رعایت کی پیشکش
-
کراچی کے عوام کیلئے بری خبر،کے الیکڑک کی10روپے69 پیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی درخواست
-
آپ طاقت کے زور پر سیاست نہیں کرسکتے،شبلی فراز
-
اسلام کی خاطر شوبز چھوڑنے والی سابقہ اداکارہ پر قاتلانہ حملہ، 6 گولیاں لگیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.