وزیراعلیٰ شہباز شریف کا گکھڑ منڈی میں فیکٹری کی چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانو ں کے ضیاع پر اظہار افسوس
حادثے کی رپورٹ طلب کرلی گئی،ملبے تلے دبے مزدوروں کو بحفاظت نکالنے کیلئے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت
ہفتہ 5 ستمبر 2015 18:45
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے گوجرانوالہ کے علاقے گکھڑ منڈی میں بوائلر پھٹنے کے باعث فیکٹری کی چھت گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے چھت گرنے کے باعث جاں بحق ہونے والے مزدوروں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ہدایت کی ہے کہ بوائلر پھٹنے کے باعث چھت گرنے کے افسوسناک واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے اور اس ضمن میں غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف نے گوجرانوالہ کی انتظامیہ، ریسکیو 1122 اور دیگر متعلقہ اداروں کے حکام کو ملبے تلے دبے مزدوروں کو بحفاظت نکالنے کیلئے امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت کی کہ دبے ہوئے مزدوروں کو نکالنے کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں اور زخمی مزدوروں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.