قوانین کو زمینی حقائق کے قریب لانے کی ضرورت ہے، سماجی و معاشرتی عناصر پر استحقا ق کے مطابق توجہ نہیں دی گئی ، کامیاب ریاست کیلئے ہر فرد کو شکایات کے ازالے کا موقع ملنا چاہیے، آئین عوام کے احساسات اور جذبات کا عکاس ہے، پولیس آرڈر2002 کا صحیح معنوں میں اطلاق نہیں ہو سکا، ریاستی کارگزاری میں عوامی امنگوں کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا جاتا
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس جواد ایس خواجہ کا تقریب سے خطاب
ہفتہ 5 ستمبر 2015 21:46
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 ستمبر۔2015ء) چیف جسٹس پاکستان جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا ہے کہ قوانین کو زمینی حقائق کے قریب لانے کی ضرورت ہے، سماجی و معاشرتی عناصر پر وہ توجہ نہیں دی گئی جس کے وہ مستحق ہیں، کامیاب ریاست کیلئے ہر فرد کو شکایات کے ازالے کا موقع ملنا چاہیے، آئین عوام کے احساسات اور جذبات کا عکاس ہے، پولیس آرڈر2002 کا صحیح معنوں میں اطلاق نہیں ہو سکا، ریاستی کارگزاری میں عوامی امنگوں کو ملحوظ خاطر نہیں رکھا جاتا۔
وہ ہفتہ کو سپریم کورٹ میں ایک تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ شہریوں کو سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چاہیے، ریاست کا بنیادی اصول عوام الناس کی فلاح ہے لیکن یہاں پر ہر عمل کا محور ریاست ہے، عوام کا ذکر ہی نہیں آتا، ریاستی کارگزاری میں اکثر جگہ عوامی امنگوں کو ملحوظ خاطر ہی نہیں رکھا جاتا جبکہ آئین عوام کے احساسات کا عکاس ہے، کامیاب ریاست کیلئے ہر فرد کو شکایات کے ازالے کا موقع ملنا چاہیے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے کوچز کے ناموں کا اعلان
-
روسی تیل کی تنصیبات پر یوکرینی حملے
-
پنجاب حکومت کی صحافیوں کیلئے نئی رہائشی سکیم کی خوشخبری‘ وزیراعلیٰ اعلان کریں گی
-
اسلامی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں جاری منصوبوں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرادی
-
پاکستانی نوجوانوں میں غیر روایتی پیشے اپنانے کا بڑھتا ہوا رجحان
-
غیرملکی سرمایہ کاروں کے خدشات دور کرنے اور ون ونڈو آپریشنز کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل پوری طرح فعال ہے، وزیراعظم
-
موبائل فونز کی درآمدات میں 180 فیصد اضافہ
-
وزیرداخلہ کانادرا سنٹر شملہ پہاڑی کا دورہ ،شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.