ایف آئی اے نے قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ میں لاکھوں روپے جواء نیٹ ورک ناکام بنانے کے لیے راجہ بازار میں کارروائی کا فیصلہ
اتوار 6 ستمبر 2015 16:18
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 06 ستمبر۔2015ء) ایف آئی اے نے راولپنڈی قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ کالاکھوں روپے جواء نیٹ ورک ناکام بنانے کے لیے راجہ بازار میں کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے ، نیٹ ورک مبینہ طورپر بیرون ملک سے بھی رابطے میں ہے ،سرکردہ گروہ میں شیخ برادری ،ملک برادری ،خان گروپ سرفہرست ہیں جو مقامی پولیس اور کھلاڑیوں سے مسلسل رابطے میں ہیں جن کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے ) نے تحقیقات کا فیصلہ کیاہے ۔
ذرائع نے آن لائن کو بتایاکہ راولپنڈی میں ہونے والے قومی کرکٹ ٹی ٹونٹی کپ کے شروع ہوتے ہی ملک بھر کے بڑے جواریوں نے راجہ بازار مارکیٹ،کمرشل مارکیٹ اور اطراف میں ڈھرے جما لیے جس کے بعد جڑواں شہروں کے شوقین جواریوں نے بھی لنگوٹ کس لیے ہیں۔(جاری ہے)
میچوں میں اب تک لاکھوں روپے کا جواء لگایا گیاہے ۔ موبائل فون سے آپریٹ ہونے والے جوائے کے باعث پولیس ریڈ کے واقعات میں بھی کمی آئی ہے جبکہ جواری بھی خود کو محفوظ تصور کررہے ہیں ۔
ذرائع نے آن لائن کو بتایا کہ مقامی افرادکی جانب سے شکایات کے بعدایف آئی اے اور پولیس کی جانب سے راجہ بازار مارکیٹ جواریوں کے خلاف آپریشن کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے ۔واضح رہے کہ قومی ٹی ٹونٹی کے بعدجڑواں شہروں میں جوائے کا ریٹ بے حد سرائیت کرگیاہے ۔واضح رہے کہ مختلف شہروں کی ٹیموں پر جواء کے علاوہ کھلاڑیوں پر بھی فی کس کے حساب سے ریٹ مقرر کردیا گیا ہے۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکرہے کہ جواریوں کے ٹاؤٹ اسٹیڈیم میں موجودگی کی بھی اطلاعات ملی ہیں تاہم پاکستان کرکٹ بورڈ ترجمان شکیل خان نے آن لائن کے رابطہ کرنے پر کہا کہ شہر میں ہونے والے جواء سے ان کا تعلق نہیں نہ ہی انہیں اس کا علم ہے ۔`مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.