پی آئی اے فلائٹ پھر تاخیر کا شکار ، ائیرپورٹ میدان جنگ بن گیا
پیر 7 ستمبر 2015 11:27
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء ) قومی ائیر لائن کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز میں تاخیر پر مسافر اور عملہ آپس میں الجھ پڑے ، پی آئی اے کی پرواز کو گزشتہ رات دس بجے روانہ ہونا تھا ، نو گھنٹے کی تاخیر کے بعد روانہ ہوسکی۔بڑے بڑے دعووں کی دعویدار پی آئی اے کی کارکردگی میں بہتری نہ آسکی ۔
(جاری ہے)
گزشتہ رات ساڑھے دس بجے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور سے قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 307 کراچی روانہ ہونی تھی لیکن عین وقت پر نامعلوم وجوہات کی بنا پہ پرواز کی روانگی تاخیرکا شکار ہوئی تو ائیر پورٹ کا ڈیپارچر لاوٴنج میدان جنگ بن گیا۔
مسافروں اور عملے کے درمیان ہونے والی تلخ کلامی ہاتھا پائی میں بدل گئی۔ نجی ٹی وی کو موصول ہونے والی فوٹیج میں مسافر اور عملہ آپس میں گتھم گتھا ہوتے نظر آئے۔مسافر عملے کی جانب سے مناسب جواب نہ ملنے کا شکوہ کرتے رہے جبکہ حکام کا کہنا تھا کہ فنی خرابی تاخیرکا باعث بنی۔ بالآخر خدا خدا کر کے پرواز صبح نو گھنٹے کی تاخیر سے کراچی روانہ ہوئی ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.