فیصل آباد ڈویژن سمیت صوبہ بھرمیں میٹرک کے ضمنی امتحانات کل سے شروع ہوں گے

پیر 7 ستمبر 2015 15:11

فیصل آباد ۔7 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء) بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد سمیت راولپنڈی ،گوجرانوالہ، سرگودھا ، ساہیوال ، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان ، لاہورکے تمام 9تعلیمی بورڈز کے زیر اہتمام میٹرک کے ضمنی امتحانات کل 8ستمبر برو ز منگل سے شروع ہوں گے جس کیلئے طلباء و طالبات کو رول نمبر سلپیں جاری کر دی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

تعلیمی بورڈ فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ ریگولر طلباء وطالبات کو رول نمبر سلپیں ان کے سکولوں اور پرائیویٹ طلباء و طالبات کو رول نمبرسلپیں ان کے داخلہ فارموں پر دیئے گئے پتوں پر ارسال کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اگر کسی طالب علم کو امتحانات سے قبل رول نمبر سلپ نہ ملے تو وہ متعلقہ امتحانی برانچ سے رابطہ کرکے رول نمبر سلپ حاصل کرسکتاہے ۔انہوں نے بتایاکہ طلباء وطالبات رول نمبر سلپ نہ ملنے کی صورت میں وہ بورڈ کی ویب سائٹ www.bisefsd.edu.pk سے بھی سلپ ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ امتحانات کے شفاف انعقاد کیلئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :