بی اے/بی ایس سی کی ڈی ایم سی کی فروخت پر طلباء کا احتجاج، متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

پیر 7 ستمبر 2015 16:41

ایبٹ آباد۔ 7 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 07 ستمبر۔2015ء)بی اے/بی ایس سی کی ڈی ایم سی کی فروخت پر طلباء نے شدید احتجاج کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بی اے /بی ایس سی کے نتائج کے بعد ایبٹ آباد میوزیم میں ڈی ایم سی کے حصول کیلئے آنے والے طلباء نے صحافیوں کو بتایا کہ یونیورسٹی میں داخلہ ارسال کرنے کے دوران ان سے ڈی ایم سی کی فیس وصول کی جاتی ہے،جو ایبٹ آباد میوزیم میں وصول کی جا رہی ہے۔ طلباء نے وائس چانسلر ہزارہ یونیورسٹی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔